Saturday, October 8, 2016

0 comments
کچھ عرصہ پہلےایک دوست نے مجھے ایک گروپ میں ایڈ کیا ، نام غالباً کچھ ایسا تھا
"سُنّی بریلوی ٹائیگرز" ___!!
نام کی وجہ سےمیں نے گروپ کھول لیا ، زبردست ریٹنگ تھی. ٹوٹل ممبران کی تعداد ہزاروں میں تھی اور بلامبالغہ سینکڑوں ایکٹو ممبرز تھے
گروپ کے سنی بریلوی ممبران انتہائ گھٹیا پوسٹس اور لطائف کےذریعہ دیوبندی اور اہلحدیث حضرات کی خاطر تواضع کررہے تھے جبکہ ان کےجواب میں اہلحدیث اور دیوبندی حضرات انتہائ غلیظ زبان میں ان کی باتوں کےجواب دےرہے تھے.
غرض کہ وہ گروپ فرقہ بندی کی ایک اعلیٰ مثال تھا ایک طوفانِ بدتمیزی برپا تھا اور روکنےوالا کوئ نا تھا.
مجھے دیکھ کہ بہت افسوس ہوا ، اگلے دن میں نےقرآن و حدیث سےفرقہ بندی کےخلاف کافی مواد اکٹھا کیا ، دل کی چند باتیں اس میں شامل کیں ، فرقہ بندی کےنقصانات سمجھانے کی کوشش کی اور اس سب کو ایک تحریر کی شکل میں گروپ میں پوسٹ کردیا.
کافی دیر بعد فیس بک کھولی اور اسی پوسٹ کا خیال آیا ، مجھے حیرت ہوئ کہ اس پوسٹ سےمتعلق کوئ نوٹیفیکیشن موجود نہیں تھا ، گروپ کھولا اور اسے تلاش کرنےکی کوشش کی لیکن بےسود___!!!!
اس گروپ کے "ایکٹو ایڈمن" نےمیری تحریر ڈیلیٹ کردی تھی ، اس کےبعد بھی میں نے دو تین مرتبہ فرقہ واریت کےخلاف پوسٹس کیں ، نتیجہ یہ کہ اب مجھے اس گروپ سےبلاک کردیا گیا ہے.

وَاعْتَصِمُو بِحَبْلِ اللّٰہِ جَمِیْعاً وَّلَا تَفَرَّقُوْا •
"اللہ کی رسی کو مضبوطی سےتھام لو اور فرقہ میں نہ پڑو"

#راؤاسامہ

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔